حیدرآباد :۔ شدید کووڈ انفیکشن سے متاثر ایک 32 سالہ باڈی بلڈر جن کا تعلق تلنگانہ سے ہے یشودا ہاسپٹل میں نئی زندگی پا چکے ہیں ۔ ان کا سی ٹی سنگینی کا اسکور 25/25 ہے اور ملٹیپل سیکنڈ ری بیکٹریل اور فنگل انفیکشن سے متاثر ہوچکے تھے ۔ ان کا معمول کے مطابق کووڈ علاج شروع کیا گیا تھا ۔ بدقسمتی سے ان کو شدید انفیکشن کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کی حالت تیزی کے ساتھ متاثر ہوئی ۔ باڈی بلڈر سشیل کمار گائیکواڑ ساکن ملکاجگیری یشودا ہاسپٹل ، ملک پیٹ برانچ سے 19 مئی 2021 کو 1-36 بجے دن رجوع ہوئے ۔ مسٹر سونوسود مشہور فلمی شخصیت نے شخصی طور پر رجوع ہو کر مسٹر سشیل کی حتیٰ الامکان مدد کی ۔ سرکردہ پلمونالوجسٹ ڈاکٹر وشویشورن بالا سبرامنین اور سرکردہ انٹینسیویسٹ ڈاکٹر پرشتی ان کے علاج معالجہ میں مشغول تھے ۔۔