شمس آباد :۔ شمس آباد منڈل کے موضع تونڈ پلی میں ایک شرابی باپ نے اپنے آٹھ ماہ کے لڑکے کو پانی میں پھینک دیا ۔ تفصیلات کے بموجب وکرم کمار 35 سالہ کی شادی اپندنا سے پانچ سال قبل ہوئی تھی ۔ جنہیں آٹھ ماہ کا لڑکا ہے ۔ وکرم کمار جو شراب کا عادی ہے روزانہ شراب نوشی کر کے بعد بیوی سے جھگڑا کیا کرتا تھا کل بھی اس نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اس کے آٹھ ماہ کے لڑکے کو پانی میں پھینک دیا جسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ مردہ قرار دیا ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے وکرم کمار کو حراست میں لے لیا ۔۔
