شرابی بیٹے کے حملہ میں باپ فوت، ابراہیم باغ قلعہ گولکنڈہ میں افسوسناک واقعہ

   

حیدرآباد۔ 19 اکتوبر (سیاست نیوز) شرابی بیٹے کے مبینہ حملہ میں ایک باپ فوت ہوگیا۔ قلعہ گولکنڈہ کے ابراہیم باغ میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 60 سالہ وی شنکریہ جو ابراہیم باغ قلعہ گولکنڈہ میں رہتا تھا۔ اپنے شرابی بیٹے ویرابابو کے حملہ میں فوت ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ شنکریہ کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں جن میں ویرا بابو چھوٹا بیٹا ہے جو اکثر نشہ کرتا ہے۔ نشہ کی حالت میں ویرا بابو اکثر اپنے باپ پر حملہ کرتا تھا۔ اور نشہ کی حالت میں جو بھی اس کے سامنے آتا وہ اس پر حملہ کرتا تھا اور مارپیٹ کا نشانہ بناتا تھا۔ 17 اکتوبر کو ویرابابو سخت نشہ کی حالت میں اپنے مکان پہنچا اور باپ پر حملہ کردیا، وہ کل فوت ہوگا۔ اس معاملہ میں انسپکٹر پولیس گولکنڈہ وینکٹیشورلو نے بتایا کہ اس معاملہ کی تحقیقات جاری ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ شنکریا مشتبہ طور پر فوت ہوگیا۔ پولیس گولکنڈہ مصروف تحقیقات ہے۔ ع