حیدرآباد۔ شرابی بیٹے کا قتل کرنے والے باپ کو عدالت نے سات سال کی سزا اور 600 روپئے جرمانہ عائد کرکے فیصلہ سنایا ۔ سال 2018 نریڈ میٹ پولیس کے ایک کیس میں ملکاجگیری کی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔ پولیس کے مطابق عدالت نے 63 سالہ پی موہن راؤنائیڈو ساکن کرشنا نگر نریڈ میٹ کو 7 سال کی قید کی سزا سنائی ہے جس نے اپنے 28 سالہ بیٹے مہیندر نائیڈو کا قتل کردیا تھا ۔ اس کیس میں متوفی کی والدہ نے شوہر کے خلاف شکایت کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ مہیندر نائیڈو عادی شرابی تھا اور ہر دن نشہ میں مکان پہنچ کر ماں باپ سے جھگڑا کرتا تھا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کرتا تھا۔ 13 اکٹوبر 2018 کو بھی صبح اس نے والد سے سڑک پر جھگڑا کیا جو نشہ میں تھا اس کا باپ گھر چلا گیا۔ لیکن مہیندر نے پھر نشہ کیا اور اپنے مکان پہنچا دروازہ کھولنے کے بعد موہن راؤ نائیڈو نے بیٹے پر حملہ کردیا جس میں وہ ہلاک ہوگیا تھا۔