حیدرآباد۔/20 ستمبر، ( سیاست نیوز) شرابی شوہر کی حرکتیں چار ماہ کی دلہن کی موت کا سبب بن گئیں۔ اپل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 22 سالہ سی ایچ راشی نے خودکشی کرلی۔ راشی ویویک نگر علاقہ کے ساکن راجیش کی بیوی نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق راشی اور راجیش کی شادی چار ماہ قبل ہوئی تھی اور یہ لڑکی دلسکھ نگر علاقہ کی ساکن تھی۔ راجیش حمایت نگر کے ایک سنٹر میں کام کرتا تھا جو کثرت سے شراب پینے کا عادی تھا۔ اس کی یہ عادت اس کی بیوی کو پسند نہیں تھی اور اس بات سے دونوں میں جھگڑا ہوا تھا۔ راشی شراب کو ترک کرنے کیلئے زور دے رہی تھی لیکن اس کا شوہر اس بات پر راضی نہیں تھا۔ کل رات دونوں میں جھگڑا ہوا اور پھر آج جھگڑے کے بعد خاتون نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔