شرابی نے قطب مینار کی دیوار کو کار سے ٹکر مار دی، ایف آئی آر درج

,

   

٭ دہلی میں شراب کی فروخت کے آغاز کے ساتھ ہی نشہ میں دھت افراد کی بیجا حرکتوں کے کئی واقعات پیش آرہے ہیں ۔ 31 سالہ نشہ میں دھت ایک شخص نے تاریخی قطب مینار کی کامپلکس کی دیوار کو اپنی کار سے ٹکر ماردی جس کے بعد کار سے شعلے اٹھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اور اس شخص کے خلاف حالت نشہ میں گاڑی چلانے اور اوور اسپیڈ کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرلیا۔ ڈی سی پی (ساؤتھ) اتل کمار ٹھاکر نے بتایا کہ دیوار کو ٹکر دینے کے بعد کار کے انجن سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں اس شخص کے پیروں، ہاتھوں اور چہرہ جھلسنے سے معمولی زخم آئے۔