سڑکوں پر ہنگامہ آرائی ، راہگیر پریشان ، محکمہ اکسائز سے انتباہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شہر میں سڑکوں اور گلیوں میں شراب نوشی یا منشیات کا استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ شراب نوشی یا منشیات کا استعمال کرنے کے بعد یہ لوگ گاڑی چلاتے ہوئے خود اور دوسرے مسافروں کے لیے خطرہ بنتے جارہے ہیں ۔ منشیات کا استعمال کرنے کے بعد یہ لوگ سڑک پر ہی لیٹ جاتے ہیں جس سے مسافروں کو مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ لالہ پیٹ کے ایک دکاندار نے بتایا کہ یہ روز کا مسئلہ ہوگیا ہے ۔ خاص کر ہفتہ اور اتوار کو یہ مسئلہ بڑھ جاتا ہے ۔ ہفتہ واری بازار میں شرابی اور منشیات کا استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ گچی باولی کے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے ایک خانگی ملازم نے بتایا کہ کتہ گوڑہ کا آدھا حصہ یہاں جمع ہوگیا ہے ۔ کئی مقامات پر شرابی نشہ کی حالت میں سڑک پر ہنگامہ آرائی کرتے ہیں ۔ شرابیوں کی ان حرکات کی وجہ سے عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے بعد شہری محکمہ پولیس پر تنقید کرتے ہیں ۔ محکمہ اکسائز کو خلاف ورزی کرنے پر دکاندار کا لائسنس منسوخ کرنے کا اختیار ہوتا ہے ۔ پولیس سے حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کے بعد بھی حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کی تعداد میں کمی نہیں ہورہی ہے ۔ محکمہ اکسائز کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اگر خلاف ورزی کے بارے میں امن و امان کی پولیس رپورٹ درج کی جاتی ہے تو ہم کارروائی کریں گے ۔۔ ش