٭ دی گریٹر مانچسٹر ٹریفک پولیس نے نشہ میں دھت ایک ڈرائیور کو اس وقت گرفتار کرلیا جب پولیس نے دیکھا کہ اس کی کار کے دونوں اگلے پہیوں کے ٹائر غائب ہیں اور پولیس نے یہ بھی نوٹ کیا کہ نشہ میں دھت شخص کو جس کی شناخت نہیں ہوسکی، ڈرائیونگ کرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ پولیس نے اپنے ٹوئیٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شراب کی منظورہ مقدار سے زائد کے استعمال کے ٹسٹ نمبر 196 کے بعد ڈرائیور کو گرفتار کرنا کوئی حیرت کی بات نہیں کیونکہ پولیس کی توجہ کسی اور جانب (بغیر پہئے والی گاڑی) مبذول ہوئی تھی۔