حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز) شوہروں کو شراب ترک کرنے کیلئے بیویوں کا دباؤ کو عام بات ہے لیکن ایک شوہر کو بیوی پر دباؤ ڈالنا مہنگا ثابت ہوا ۔ جہاں اس کی شرابی بیوی نے شوہر کے دباؤ سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ارونا نے شراب میں کیڑے مار دوا ملاکر خودکشی کرلی۔ قسمت پور علاقہ کے ساکن شیکھر کی بیوی ارونا شراب کے نشہ کی عادی بن گئی تھی اور کثرت سے شراب نوشی کیا کرتی تھی ۔ شیکھر نے کئی مرتبہ اپنی بیوی کو شراب نوشی سے منع کیا اور شراب ترک کرنے کی تاکیدکی اور اکثر ان دونوں میں بحث و تکرار ہوا کرتی تھی اور کل جھگڑا ہوا شیکھر کام پر چلا گیا اور ارونا نے شراب میں کیڑے مار دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ع