حیدرآباد ۔11 نومبر (سیاست نیوز) بیٹی نے شراب سے روکا تو والد نے ایسڈ استعمال کرلیا۔ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص محمد منا نے ایسڈ کا استعمال کرکے خودکشی کرلی۔ محمد منا سینٹرنگ کا کام کرتا تھا جو سنگاڑی کنٹہ علاقہ میں بیوی بچوں کے ہمراہ رہتا تھا۔ منا شراب کا عادی ہوچکا تھا۔ 9 نومبر کو منا اپنے مکان پہونچا جو نشہ میں تھا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ منا پھر شراب پینا چاہتا تھا۔ اس دوران منا کو بیٹی نے شراب پینے سے والد کو روک لیا اور منا خاموش ہوگیا جس نے باتھ روم ایسڈ کا استعمال کرلیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع
