شمس آباد ۔ 2 ۔ اگست (سیاست نیوز) شمس آباد ٹریفک پولیس نے شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے والے 55 افراد کو راجندر نگر کورٹ میں پیش کیا جس میں سے 21 افراد کو جرمانہ اور سزا سنائی گئی ۔ شمس آباد ٹریفک انسپکٹر راما کرشنا نے کہا کہ شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ ، آر سی ، ہیلمٹ وغیرہ نہ ہونے پر ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی ۔ شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے والوں کو 4000 روپئے سے 7100 تک جرمانہ اور ایک دن تا 14 دن تک کی جیل کی سزا سنائی گئی ۔