حیدرآباد۔/26 جولائی، ( سیاست نیوز) شراب نوشی کے لئے بیوی کی جانب سے رقم دینے سے انکار پر ایک شخص نے خودکشی کرلیا۔ چندا نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا کہ جاتا ہے کہ 25 سالہ رمیش جو نلہ کنڈلہ علاقہ کا ساکن تھا کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا اور عادی شرابی بتایا گیا ہے۔ گزشتہ روز رمیش کے پاس شراب نوشی کے لئے پیسے نہیں تھے اس نے اس کی بیوی سے پیسے مانگے اور بیوی نے وجہ پوچھی اور شراب پینے کیلئے پیسے دینے سے انکار کردیا۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے انتہائی اقدام کرلیا۔ چندا نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔