حیدرآباد 20 ڈسمبر (سیاست نیوز) شراب نوشی کے لئے ماں کی جانب سے رقم نہ دینے پر دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ اپل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 30 سالہ پروین کمار نے خودکشی کرلی۔ بھرت نگر اپل علاقہ کا ساکن پروین کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا۔ کل اس نے شراب نوشی کے لئے باپ سے رقم کا مطالبہ کیا جس پر ماں نے رقم دینے سے انکار کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔