حیدرآباد : شراب پینے کیلئے رقم دینے شوہر کے انکار پر دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پرانے شہر کے علاقہ بھوانی نگر پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ پدما جو کمہار واڑی علاقہ کے ساکن شخص ایم وینکٹیشور راؤ کی بیوی تھی ، اس خاتون نے شراب کیلئے رقم نہ ملنے پر خودکشی کرلی ۔ پدما اور اس کا شوہر وینکٹیشور راؤ ایک ہاسپٹل میں کام کرتے تھے ۔ ان کا تعلق وجئے واڑہ آندھراپردیش سے بتایا گیا ہے ۔ دو سال قبل وینکٹیشور راؤ نے پدما سے لو میارج کیا تھا اور شادی کے بعد دونوں حیدرآباد منتقل ہوگئے ۔ پدما کو شراب پینے کی عادت تھی ۔ کل نائیٹ ڈیوٹی کے بعد وہ گھر پر تھی اور آج اس نے شوہر سے پیسے پوچھے تاہم شوہر کے ان کار کے بعد اس نے ٹی وی فروخت کرنے کی کوشش کی اور اس کے بعد اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پو لیس مصروف تحقیقات ہے۔
