شراب نوشی کیلئے والدہ کے رقم نہ دینے پر ایک شخص کی خود کشی

   

حیدرآباد /23 اپریل ( سیاست نیوز ) شراب نوشی کیلئے والدہ کی جانب سے رقم دینے پر انکار سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ گچی باولی کے علاقہ خواجہ گوڑہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 33 سالہ یادگیری نے 19 اپریل کو اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ یادگیری خواجہ گوڑہ میں رہتا تھا ۔ جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی ۔ اس نے 19 اپریل کو والدہ سے شراب نوشی کیلئے رقم مانگی اور والدہ کے انکار پر دلبرداشتہ ہوگیا اور انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔