شراب نوشی کے لیے پیسوں کا مطالبہ والدین کو ہراساں کرنے والا بیٹا گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/7 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شراب پینے کے لئے والدین پر پیسوں کیلئے دباؤ ڈالنے اور انہیں مار پیٹ کا نشانہ بنانے والے ایک بدنصیب بیٹے کو پولیس کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 37 سالہ وکاس کمار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وکاس کے خلاف اس کے والد 60 سالہ آنند نے شکایت کی تھی۔ آنند کے تین لڑکوں میں دو خرابی صحت کے سبب فوت ہوگئے تھے اور وکاس اکیلا تھا جو آنند کے لئے مشکلات کا سبب بن گیا تھا۔ آنند نے شکایت میں بتایا کہ وکاس نے آنند اور اس کی بیوی کو چھڑی سے مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور شراب پینے کے لیے پیسے دینے کے لیے دباؤ ڈالا ۔ وکاس کافی دنوں سے اس طرح کی حرکت کررہا تھا۔ پولیس نے وکاس کو گرفتار کرلیا۔