حیدرآباد۔/5 اپریل، ( سیاست نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران شراب نہ ملنے سے ذہنی طور پر پریشان ایک شخص نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ این جگدیش ساکن توکنٹہ شاہ میر پیٹ شراب نہ ملنے سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا اور وہ نفسیاتی طور پر پریشان ہوگیا تھا۔ جگدیش نے 4 اپریل کو اپنے مکان میں زہر پی لیا تھا جس کے نتیجہ میں اسے دواخانہ عثمانیہ لایا گیا تھا اور علاج کے دوران اتوار کی صبح فوت ہوگیا۔