شراب نہ ملنے پر ہیڈ کانسٹبل کی خودکشی

   

حیدرآباد 5مئی (سیاست نیوز)شراب نہ ملنے پر ہیڈ کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔ اس کی شناخت سٹی آرمڈ ریزرو ہیڈکوارٹرس میں تعینات بالاراجو کے طورپر کی گئی ہے ۔پولیس کے ذرائع کے مطابق بالاراجو2004کے کانسٹیبل بیچ سے تعلق رکھتا تھا جو عنبرپیٹ پولیس اسٹیشن کے پریم نگر میں اپنے خاندان کے ساتھ مقیم تھا۔وہ شراب کا عادی تھی،لاک ڈاون کی وجہ سے وہ شراب حاصل نہیں کرپارہا تھا۔گذشتہ چند دنوں سے شراب نہ ملنے کی وجہ سے وہ عجیب وغریب حرکتیں کررہا تھا۔کل اس نے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔