نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نوٹس بھیج کر 2 نومبر کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔دہلی کی نئی شراب پالیسی معاملے میں ای ڈی اروند کیجریوال سے پوچھ گچھ کرے گی۔ اس سے قبل مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اپریل کے مہینے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو پوچھ گچھ کے لیے بلا چکی ہے۔دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ اس وقت دہلی شراب گھپلہ کیس میں جیل میں ہیں۔