شراب پالیسی گھوٹالہ:عام آدمی پارٹی کو ای ڈی ملزم بنا سکتی ہے

   

نئی دہلی: دہلی میں شراب پالیسی گھوٹالہ میں عام آدمی پارٹی کی مشکلات بڑھنے والی ہیں۔ ا ی ڈی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ وہ عام آدمی پارٹی کو پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں ملزم کے طور پر شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔ای ڈی کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے بنچ کو بتایا کہ ہم عام آدمی پارٹی کو ملزم بنانے اور بالواسطہ ذمہ داری کے سلسلے میں اضافی تحقیقات کرنے کیلئے دفعہ 70 (منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون) کو لاگو کرنے پر غور کر رہے ہیں۔عدالت دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی۔ سیسودیا کو ای ڈی نے فروری میں گرفتار کیا تھا اور اے اے پی کے مواصلاتی سربراہ وجے نائر کو گزشتہ سال ستمبر میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ کو اس ماہ کے شروع میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جیسا کہ بنچ نے پوچھا کہ کیا آپ کو ایک ہی جرم میں ملزم بنایا جائے گا یا الگ سے؟ اے ایس جی نے جواب دیا کہ یہ ایک ہی جرم ہوگا ،لیکن ایک مختلف الزام ہے۔ بنچ نے ان سے کہا کہ وہ ہدایات حاصل کریں اور منگل کو اگلی سماعت پر عدالت کو مطلع کریں۔ای ڈی کی دلیل پر اعتراض کرتے ہوئے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی، سیسودیا کی طرف سے پیش ہوئے کہا کہ ای ڈی کی سزا کا اثر کل کے اخبارات میں نظر آئے گا۔ یہی مقصد ہیکہ اس دلیل سے اس کے فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔