ڈیوٹی فری شراب ضبط، شمس آباد ایئرپورٹ پر محکمہ ایکسائز کی کارروائی
شمس آباد۔ 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) محکمہ اکسائز اور ڈی ٹی ایف عہدیداروں نے شمس آباد ایئرپورٹ میں ڈیوٹی فری دکان پر سخت نگاہ رکھی تھی کہ یہاں سے شراب خریدکر زیادہ قیمت میں فروخت کرنے والوں کو پکڑا جائے۔ 27 ڈسمبر کو جب اکسائز عہدیدار اور ڈی ٹی ایف اہلکاروں نے جمیا ناٹک 37 سالہ آر جی آئی اے پولیس کانسٹبل اور ہوم گارڈ بنڈاری لنگیا، 36 سالہ سمیت ہریش کمار ریڈی ساکن مادھاپور اور راگھاویندرا راؤ 36 سالہ ساکن بنجارہ ہلز کو گرفتار کرلیا جبکہ ایئرپورٹ میں ڈیوٹی فری دکان میں بلنگ کاؤنٹر پر کام کرنے والا ہنیلا فرار بتایا گیا۔ جن کے قبضہ سے 41 ڈیوٹی فری شراب کی بوتلیں، ڈیفینس کی 6 بوتلیں، چار موبائیل فونس اور تین کاروں کو مختلف مقامات سے ضبط کیا گیا۔ جن کی جملہ مالیت 15 لاکھ روپے بتائی گئی، آر جی آئی اے کانسٹبل جو ڈھائی سال سے اور ہوم گارڈ بنڈاری لنگیا، پانچ سال سے کام کررہے تھے۔ وائی آئی پی پروٹوکال کے وقت ایئرپورٹ میں ڈیوٹی انجام دیئے تھے۔ اس دوران ان کی ملاقات ڈیوٹی فری دکان میں کام کرنے والے مہیندر سے ہوئی۔ نئے سال کے موقع پر شراب کو بلیک میں فروخت کرکے بھاری رقم حاصل کرنے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ اور بورڈنگ پاس کچھ وقت کے لئے حاصل کرکے یہ لوگ ڈیوٹی فری دکان سے شراب خرید کر اپنی کار میں رکھ لیتے تھے اور اے ہریش کمار ریڈی اور راگھاویندر راؤ کو فروخت کرتے تھے۔ محکمہ اکسائز اور ڈی ٹی ایف اہلکاروں کی اس کامیاب کوشش پر پولیس نے اعلیٰ عہدیداروں نے ستائش کی اور ایوارڈ کا بھی اعلان کیا۔