ترواننت پورم30 جون (سیاست ڈاٹ کام ) کیرالہ کے مہاتما گاندھی میموریل فاؤنڈیشن نے شراب کی بوتلوں پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کی تصویر چھاپے جانے کے سلسلہ میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور وزیر اعظم نریندر مودی سے شکایت کرکے اسرائیلی کمپنی کے خلاف مناسب کارروائی کی اپیل کی ہے ۔کوٹایم کے پالا واقع فاؤنڈیشن کے صدرا ے بي جے جوس نے اتوار کو دونوں وزرائے اعظم کو خط لکھ کر شکایت کی کہ اسرائیل کے تافین انڈسٹریل زون میں ‘ماکہ بریویری کمپنی’ نے اپنی شراب کی بوتلوں اور کین پر بابائے قوم کی تصویر چسپاں کی ہیں۔ فاؤنڈیشن کے صدر نے اسے شراب بنانے والی کمپنی کی جانب سے غیر مناسب طرز عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شراب کی بوتلوں پر چسپاں کی گئی تصاویر کو’امت شمونی‘ نام کے شخص نے ڈیزائن کیا ہے۔