حیدرآباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تعلیمی اداروں میں ملک کا مستقبل بنتا اور سنورتا ہے ۔ جہاں حاصل کردہ تعلیم و تربیت کی بنیاد پر طلبہ ملک اور بیرون ممالک میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں مگر حالیہ دنوں میں سرکاری اسکولس بے شمار مسائل کا شکار ہیں ۔ وہیں اسکولس میں باونڈری وال اور سیکوریٹی نہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی ادارے غیر سماجی عناصر کے اڈوں میں تبدیل ہورہے ہیں ۔ شرابیاں رات میں اسکول کے احاطے میں پہونچ کر شراب نوشی کررہے ہیں۔ خالی بوتلیں کلاس روم میں چھوڑ کر جارہے ہیں جو دوسرے دن اسکول پہونچنے والے طلبہ اور ٹیچرس کا خیر مقدم کررہے ہیں ۔ ضلع نلگنڈہ کے پداپور منڈل میں واقع پولی چرلہ ضلع پریشد ہائی اسکول میں اتوار کی رات کو چند شرابیوں نے اسکولی میں داخل ہو کر شراب نوشی کی یہی نہیں خالی بوتلوں کو کلاس روم میں چھوڑ دیا اور ساتھ ہی جاتے جاتے اسکولس کے فرنیچرس کو بھی نقصان پہونچایا ۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے اس کی پولیس میں شکایت کی ۔ پداپور کے سب انسپکٹر پولیس پرمیش نے کیس رجسٹرڈ کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا تیقن دیا ۔۔ ن