لائبریری کے قریب موجود شراب کی دکانات کو برخواست کرنے نوجوانوں کا مطالبہ
کلواکرتی /13 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی میں آج مختلف نوجوانوں نے شراب کی خالی پوتلوں کے ہمراہ ایم آر او آفس کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے شراب کے دوکانوں کے درمیان موجود لائبریری کی حفاطت کا مطالبہ کیا ۔ سوامی ویویکانندا سمیتی کے ذمہ داروں نے آج دوپہر شراب کی خالی بوتلوں کو ایم آر او آفس کے مین گیٹ پر لائین سے جمع کئے ہوئے اس کے درمیان بیٹھ کر کتابوں کا مطالعہ کیا جس سے ان کا مقصد واضح تھا کہ وہ حکومت اور عوام کو لائبریری کی جانچ توجہ دلانا چاہ رہے تھے ۔ جوکہ گذشتہ کئی سالوں سے شراب کی دوکانوں کے درمیان ہے جس کیلئے مسلسل کئی ایک مرتبہ نمائندگی کی گئی لیکن نہ ہی حکومت اور نہ ہی عہدیداروں کی جانب سے اس جانب توجہ لی جارہی ہے اور نہ ہی شراب کی دوکانات کی کہیں منتقلی عمل میںلائی جارہی ہے ۔ شراب کی دوکانات کے سبب خواتین اور طالبات کئی سالوں سے لائبریری سے دور ہیں ۔ جبکہ اس سڑک پر چلنے سے ہی کافی قاصر ہیں کیونکہ دن بھر شرابیوں کی شرارت سے مجبور خواتین اس سڑک پر چلنا ہی چھوڑ دی ہیں جبکہ یہ شرابی نشہ کی حالت میں قریب میں موجود جونئیر کالج کے گراؤنڈ میں گندگی پھینکتے ہیں اور کلاسوں کی دیواروں پر پیشاب کرتے ہیں جس کے سبب ان کلاسیس میں طلباء کی تعلیم کو روک دی گئی ہے ۔ ان نوجوانوں نے الزام عائد کیا کہ خواتین پر آج کل جو حملے ہو رہے ہیں وہ سب ان شراب کی لت ہی کے سبب ہیں ۔اس لئے حکومت ان شراب کی دوکانوں کو شہر سے دور منتقل کرے ۔ احتجاج کے درمیان ایس آئی مہیندر نے اپنے جمعیت کے ساتھ وہاں پہونچ کر احتجاج ختم کروایا اور ایک ہفتہ کے اندر دوکانات کی منتقلی کا وعدہ کیا ۔ سمیتی کے ارکان نے انتباہ دیا کہ اگر جلد سے جلد فیصلہ نہیں لیا گیا تو آگے سخت احتجاج کیلئے ہم آگے بڑھیں گے ۔
