شراب کی دوکانات بند کرانے سے سپریم کورٹ کا انکار

   

نئی دہلی ۔ /15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج اس عرضی کو مسترد کردیا جس کے ذریعہ درخواست کی گئی تھی کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دوکانات کو بند رکھنے کی ہدایات جاری کی جائیں ۔ جاریہ لاک ڈاؤن کووڈ۔19 وباء کے سبب ہے ۔ عدالت نے کہا کہ یہ عرضی محض شہرت کیلئے داخل کی گئی ہے ۔ جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی سربراہی والی بنچ نے ایک اور پٹیشن بھی خارج کردی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاپ اوونرس کیلئے شراب اور گٹکھاکی دوکانات پر سماجی یا جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا ممکن نہیں ہے ۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ انڈیا میں کورونا وائرس کے بے شمار معاملے ایسے ہیں جن میں مرض کی علامتیں ظاہر نہیں ہیں ۔