پونے ۔ /7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سماجی جہدکار انا ہزارے نے آج حکومت مہاراشٹرا پر تنقید کی کہ لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دوکانات دوبارہ کھولنے کی اجازت دینا سوجھ بوجھ کے مغائر فیصلہ ہوا اور یہ نامناسب اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے جس کے سدباب کیلئے کوششیں ہورہی ہیں ۔ اس درمیان شراب سے جانے تلف ہونا غلط ہے ۔
