حیدرآباد ۔ 19 اگست (سیاست نیوز) شراب کی دوکانات پانے درخواستوں سے حکومت کو ریکارڈ سطح پر 2,330 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔ اس سال آندھرا سے تعلق رکھنے والے شراب کے کاروباری افراد اور کئی ارکان اسمبلی نے شراب کی دوکانات کیلئے درخواستیں داخل کی ہیں۔ ہر ضلع سے ہزاروں درخواستیں وصول ہوئی۔ ریاست بھر سے 15 دن میں 1,16,500 سے زائد درخواستیں ملنے کا محکمہ اکسائز نے انکشاف کیا ہے۔ درخواستیں داخل کرنے کے آخری دن 42 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ ریاست کے 2,620 شراب کی دوکانات کیلئے ٹنڈرس طلب کئے گئے تھے۔ گذشتہ سال کی بہ نسبت جاریہ سال 40 فیصد زیادہ درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ شراب کی دوکانات کے الاٹمنٹ کیلئے 21 اگست کو قرعہ اندازی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یکم ؍ ڈسمبر سے نئی دوکانات کا آغاز ہوگا۔ن
