شراب کی دوکانوں کی بحالی کے ساتھ شرابیوں کی لمبی قطار

   

Ferty9 Clinic

بھینسہ6/ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانوں کی بحالی کے اعلان پر بھینسہ میں شراب کی دکانوں پر شراب نوشوں کی لمبی لمبی قطاریں چلچلاتی دھوپ میں دیکھی گئی اورکچھ شراب نوشوں کی جانب سے اپنی چپلوں کو قطار میں باری انتظارکیلیئے رکھے ہوئے دیکھا گیا ۔ اس موقع پر شراب دکان مالکین کی جانب سے قبل ازیں ٹوکنوں کی سربراہی عمل میں لائی گئی شراب کی دکانوں کی بحالی پر بھینسہ ڈی ایس پی نرسنگ راؤ ‘ ٹاؤن سرکل انسپکٹر وینو گوپال راؤ کے علاوہ محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے جائزہ لیتے ہوئے لاک ڈاؤن اورکووڈ19 پر قابو پانے کیلیئے سماجی فاصلہ بنائیرکھنے مارکس لگانے اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل آوری کی سخت ہدایت دیتے ہوئے سماجی فاصلہ کی برقراری کیلئے پمفلیٹ بھی چسپاں کیئے گئے اس دوران شراب نوشوں کی جانب سے بھاری مقدار میں شراب کی بوتلوں کے ذخیرہ کی خریدی دیکھی گئی۔