شراب کی دکان سے 12 لاکھ روپئے کا سرقہ

   

حیدرآباد 13 اکٹوبر (سیاست نیوز) دسہرہ تہوار کے موقع پر تلنگانہ بھر میں شراب کی فروخت میں 25 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ نلگنڈہ میں واقع گرم پوڈو علاقہ میں ایک شراب کی دکان جہاں جمعہ اور ہفتہ دو دنوں تک شراب کافی زیادہ مقدار میں فروخت ہوئی، دکاندار نے رقم دکان کے غلہ میں ہی رکھ کر گھر چلا گیا اور جب اتوار کی صبح دکان کھولی تو غلبہ میں رکھے ہوئے تقریباً 12 لاکھ روپئے کا سرقہ ہوچکا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقام کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ ایک نامعلوم شخص دکان کی چھت توڑ کر اندر داخل ہوا اور غلہ میں موجود رقم لے کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔ (ش)