شراب کی دکان میں سرقہ، لاکھوں روپئے مالیتی شراب لوٹ لی گئی

   

حیدرآباد۔/4اپریل، ( سیاست نیوز) لاک ڈاؤن پر شہر میں سختی سے عمل آوری کے باوجود سرقہ کی سنسنی خیز واردات گاندھی نگر پولیس حدود میں پیش آئی۔ جہاں نامعلوم سارقوں نے شراب کی دکان میں سرقہ کرتے ہوئے لاکھوں روپئے مالیتی شراب کو لوٹ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گاندھی نگر پولیس کے حدود میں واقع سری وینکٹیشورا وائنس شاپ میں نقب زنی کرتے ہوئے سرقہ کی واردات انجام دی گئی اور تقریباً ایک لاکھ سے زائد قیمت کی شراب کی بوتلوں کو لوٹ لیا گیا۔ اطلاع کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی کے ذریعہ جانچ کا آغاز کردیا ہے۔