سرینگر : سرینگر کے شیو پورہ کے لوگوں نے آج علاقے میں شراب کی دکان کھولنے کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی بھی کر رہے تھے ۔ ایک احتجاجی نے کہا کہ ہم آج یہاں سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوگئے کیونکہ یہاں شراب کی دکان کھلنے سے ہمارے بچوں کا مستقبل برباد ہوجائے گا۔ہماری خواتین کا باہر نکلنا بھی مشکل ہوجائے گا۔ یہ دکان پہلے شاہراہ کے باہر تھی جسے اندرونی علاقہ میں لایا گیا ہے۔