شراب کی دکان کی اجازت آبادی میں نہ دینے کا مطالبہ

   

گمبھی راؤ پیٹ یکم / نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ دوسلہ گوڈم ( ہریجن ) کالونی کے نوجوانوں نے ان کی آبادی کے قریب وائنس شاپ ( شراب کی دکان ) کی قائم کرنے کیلئے دی گئی اجازت پر اعتراض کرتے ہوئے اس کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ دولت سنگم کے یہ نوجوان جن میں آر راجہ نرسو ، وکاس بابو ، اپیندرا ، جی راجہ نرسو ، ڈی وینکٹ راجم ، راجو وغیرہ شامل تھے ۔ آج گاندھی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس نئی منظور کردہ شراب کی دکان کو ان کی آبادی کے قریب قائم نہ کرنے اور اس کی وجہ سے کالونی کے قیام پذیر عوام کو ہونے والی دشواریوں کا تذکرہ کیا اور محکمہ آبکاری کے کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ کالونی میں شراب کی دکان کو قائم کرنے کی اجازت نہ دیں ۔