حیدرآباد /6 اپریل ( سیاست نیوز ) شراب کی عدم دستیابی سے سگریٹ کا زیادہ استعمال ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا ۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ 60 سالہ راجو جو سن سٹی علاقہ کا ساکن تھا ۔پیشہ سے چوکیدار بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کا تعلق گوداوری و آندھراپردیش سے بتایا گیا ۔ اس شخص کو شراب کے نشہ کی عادت تھی اور شراب کی عدم دستیابی کے سبب یہ شخص کثرت سے سگریٹ نوشی کر رہا تھا کل رات سینہ میں تکلیف کے سبب قلب پر حملہ سے یہ شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔