حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف واقعات میں شراب کی عدم دستیابی سے دلبرداشتہ 4 افراد نے خودکشی کرلیا ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 39 سالہ سدھاکر جو پیشہ سے پینٹر علاقہ امبیڈکر نگر میں رہتا تھا ۔ یہ شخص نشہ کا عادی تھا ۔ شراب کی عدم دستیابی سے پریشان اور روزی نہ ہونے سے ذہنی تناؤ کا شکار اس شخص اس کی بیوی پدما سے رقم پوچھی جس پر اس خاتون نے اس کے شوہر کو رقم دینے سے انکار کردیا ۔ اس بات سے پریشان شخص نے عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلیا ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 48 سالہ پی چندر راؤ جو روڈ نمبر 45 علاقہ کا ساکن تھا ۔