شراب کی غیر قانونی فروخت کرنے والے دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد /8 مئی ( سیاست نیوز ) غیر قانونی شراب فروخت کرنے والے دو افراد کو ٹاسک فورس نے پرانے شہر کے چھتری ناکہ میں گرفتار کرلیا اور انکے قبضہ سے شراب برآمد کرلی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم کو اس بات کا پتہ چلا کہ شیو گنگا نگر چھتری ناکہ میں ایک مکان میں غیر قانونی طور پر شراب فروخت کی جارہی ہے اور اس اطلاع پر ٹاسک فورس نے وہاں دھاوا کرتے ہوئے ایک لاکھ مالیتی شراب ضبط کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاسک فورس نے دو افراد کو بھی گرفتار کیا ہے اور انہیں چھتری ناکہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔