شراب کی غیر قانونی منتقلی‘ ٹی وی چینل کا رپورٹر گرفتار

   

حیدرآباد 12 /اپر یل: (سیاست نیوز) بولارم پولیس نے غیرقانونی طور پر شراب کی منتقلی میں ملوث تین افراد بشمل ایک ٹی وی چیانل رپورٹر کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے 32 شراب کی بوتلیں ضبط کر لیا۔ پولیس کے مطابق وینوگوپال ریڈی جو ایک تلگو ٹی وی چیانل کا رپورٹر ہے اپنے دو رشتہ داروں کے ہمراہ کار میںگھٹکیسر جارہا تھا کے بولارام پولیس چیک پوسٹ پر تلاشی لی گئی اور شراب ضبط کرلی گئی۔ پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد کے مکان میں ایک تقریب تھی لیکن لاک ڈاؤن ہو نے پر اسے منسوخ کر دیا گیا تھا اور شراب واپس گھٹکیسر منتقل کی جارہی تھی۔ بولارم پولیس نے ایک کیس درج کر لیا ہے اور کار و شراب ضبط کرلی ۔لاک ڈاون کے سبب ہوٹلوں‘ ریسٹوران اور شراب خانوں کے بند رہنے کی وجہ حالیہ عرصہ کے دوران شراب کے عادی کئی افراد نے خودکشی بھی کی ہے ۔