شراب کی غیر قاوننی منتقلی کے خلاف کارروائی

   

گمبھی راوپیٹ، سرسلہ 8 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایکسائز سرکل انسپکٹر سرسلہ جناب غلام مصطفیٰ کی اطلاع کے بموجب چنالنگاپور میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران غیر قانونی طور پر شراب سپلائی کرنے والے دو افراد کو حراست میں لیکر انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جناب محمد مصطفی نے بتلایا کہ پیدالنگاپور گاؤں کے درشنام رامولو اور بنداری لنگم کو دو پہیہ والی گاڑی پر تقریباً 7000 روپے کی شراب کی منتقلی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی قواعد نافذ ہونے کے دوران شراب کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی، منتقلی اور فروخت قانون کے خلاف ہے، اس کارروائی میں سب انسپکٹر شیکھر، راجندر اور اے سری نواس، نریندر، جی سرینواس، مدو، روپا، انوشا وغیرہ نے حصہ لیا۔
بانسواڑہ میں رجسٹرار رشوت لیتے ہوئے گرفتار
نظام آباد :8 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )بانسواڑہ سب رجسٹرار9 ہزار روپئے رشوت حاصل کرتے ہوئے اے سی بی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے بموجب ستیش نامی شخص کے مکان کے رجسٹریشن کیلئے سب رجسٹرار مہیش نے 15 ہزار روپئے رشوت طلب کی تھی جس پر مہیش نے اے سی بی سے ربط پیدا کرنے پر اے سی بی نے آج سب رجسٹرار آفس میں رشوت حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا ۔ ستیش قبل از بھی نظام آباد میں سینئر اسسٹنٹ کی حیثیت سے کام کرتے وقت معطل کیا گیا تھا بحال ہونے کے بعد یہاں پر بانسواڑہ انچارج سب رجسٹرار کی حیثیت سے مقرر کیا گیا تھا ۔