شراب کی ڈیلیوری کے لیے آن لائن آرڈر، ڈیلیوری بھی نہیں رقم واپس بھی نہیں : شبانہ اعظمی کا ٹوئیٹ

   

حیدرآباد۔ معروف اداکارہ شبانہ اعظمی کو آن لائن آرڈر حاصل کرتے ہوئے شراب کی ڈیلیوری کرنے والے پلیٹ فارم کی جانب سے ٹھگ لیا گیا! شبانہ اعظمی نے شراب کی ڈیلیوری کرنے والے پلیٹ فارم لیونگ لکویڈز کے متعلق اپنے ٹوئیٹر پر پوسٹ میں کہا کہ انہیں اس آن لائن پلیٹ فارم نے رقم حاصل کرنے کے باوجود ان کے آرڈر کی ڈیلیوری نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر کئے گئے پوسٹ میں کہا کہ جو آرڈر انہوں نے دیا تھا اس کی رقم بھی آن لائن ادا کردی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ان کا آرڈر انہیں روانہ نہیں کیا گیا جو کہ انہیں ٹھگ لئے جانے کے مترادف ہے۔ شراب کی ڈیلیوری کرنے والے پلیٹ فارم کی جانب سے شراب سربراہ نہ کئے جانے پر شبانہ اعظمی کا ٹوئیٹ وائرل ہورہا ہے اور اس پر مختلف تبصرے کئے جانے لگے ہیں۔