حیدرآباد ۔ 14 اپریل ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے حدود میں شراب اور سیندھی کے عادی دو افراد نے عادت سے مجبوری ، ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر اور ڈنڈیگل پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ آر رام بابو جو پیشہ سے میستری تھا گولڈن سٹی وینچر علاقہ بدویل میں رہتا تھا ۔ یہ شخص سیندھی کے نشہ کا عادی تھا ، گذشتہ ہفتوں سے لاک ڈاؤن کے سبب سیندھی کی عدم دستیابی سے رام بابو ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا اور اس پر پاگل پن طاری ہوگیا تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 35سالہ نرسمہا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ چرچ گاگلرپور علاقہ میں رہتا تھا ۔ شراب کا عادی یہ شخص شراب کی عدم دستیابی سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا اور 8 اپریل کے دن اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔