میدک : ضلع میدک کے توپران کے مقام راویلی پر پیش آئے ایک واقعہ میں ایک نوجوان 25سالہ ملیشم جو شراب کا عادی تھا ۔ والدین کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر برہم انداز میں کیڑا مار دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ پولیس توپران مصروف تحقیقات ہے ۔ ضلع میدک کے منڈل شیوم پیٹ پر پیش آئے ایک واقعہ میں ایک 14سالہ لڑکی ساکن دیواماں تانڈہ سانپ کے ڈسنے سے فوت ہوگئی ۔ سانپ ڈسنے کے بعد اکھیلا کو نرسا پور ایریا ہاسپٹل منتقل کردیا جاکر علاج کیا جارہا تھا لیکن دوران علاج لڑکی فوت ہوگئی ۔ پولیس شیوم پیٹ نے ضابطہ کی کارروائی انجام دی ۔