حیدرآباد 9 اگسٹ ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش میں ایک تحصیلدار کو شراب کے نشہ میں دفتر میں سوجانے کی پاداش میں معطل کردیا گیا ۔یہ واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع وجئے نگرم کے ونگرا منڈل میں پیش آیا۔اس واقعہ کے منظر عام پر آتے ہی کلکٹر نے متعلقہ تحصیلدار کو معطل کر دیا۔ایم آر او کے خلاف مسلسل شکایات مل رہی تھیں۔