قاہرہ : مصر میں نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور کار کولے کر سمندر میں اتر گیا۔ایک حیران کن واقعے میں مصری شہری نے جنوبی سیناء گورنری کے شہر دہب کے “بلیو ہول” روڈ کے علاقے میں اپنی پرائیویٹ کار کو سمندر میں ڈال دیا۔ قریب تھا کہ کار سمندر میں ڈوب جاتی۔شراب کے نشے میں دھت شخص گاڑی کو سمندر میں دھونا چاہتا تھااس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیل گئی۔تحقیقات کے مطابق جب ڈرائیور نے یہ قدم اٹھایا تو وہ پوری طرح نشے میں تھا۔علاقے میں موجود غوطہ خوروں نے سکیورٹی حکام کو واقعے کی اطلاع دی۔