حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ حکومت نے ریاست میں پہلی مرتبہ شراب بنانے والی 92 کمپنیوں سے شراب کے نئے برانڈز کے لیے درخواستیں حاصل کی ۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ تک جملہ 694 درخواستیں تلنگانہ ریاست کو حاصل ہوئے ۔ 2اپریل جس کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ کل 694 درخواستوں میں سے 331 گھریلو ، 273 بین الاقوامی برانڈز کی تھیں ۔ جن میں 47 نئے داخل ہونے والوں نے شراب سے بنی 386 پراڈکٹس کے لیے منظوری حاصل کی تھی ۔ 45 موجودہ سپلائز نے 218 نئے برانڈز کے لیے درخواستیں دی تھی ۔ درخواستوں کی آخری تاریخ 15 مارچ تھی لیکن کمپنیوں کی جانب سے تاریخ میں توسیع کے مطالبہ کے بعد اسے 2 اپریل تک کردیا گیا تھا ۔ تلنگانہ حکومت سال 2024-25 کے لیے اکسائز ٹیکس کے ذریعے 34,600 کروڑ روپئے کی آمدنی کی امید کررہی ہے ۔ 2023-24 میں اکسائز ٹیکس کے ذریعہ 33,535 کروڑ روپیوں کی آمدنی ہوئی تھی ۔ 2023-24 میں شراب کے دکانوں کی لائسنسوں کی نیلامی سے 1,264.50 کروڑ کی اضافی آمدنی حاصل ہوئی تھی ۔ ریاست تلنگانہ کو شراب کے ذریعہ ہونے والی سالانہ آمدنی 2015-16 میں 12.706 کروڑ روپئے 2016-17 میں 14,184 کروڑ روپئے ، 2017-18 میں 17,594 کروڑ روپئے ، 2018-19 میں 20,859 کروڑ روپئے 2019-20 میں 35,145 کروڑ روپئے ، 2020-21 میں 27,288 کروڑ روپئے ، 2021-22 میں 30,783 کروڑ روپئے ، 2022-23 میں 35,145 کروڑ روپئے ، 2023-24 میں 33.535 کروڑ روپئے اور 2024-25 میں 33,535 کروڑ روپئے اور 2024-25 میں 34,600 کروڑ روپئے کی آمدنی درج کی گئی ۔۔ ش