شرامک ریل سے آنے والے مزدوروں کو کورنٹائن کی ہدایت

   

جگتیال31؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مہاجر مزدوروں کی واپسی کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے شرامک ریل گاڈی کا انتظام کیا گیا تھا۔ جو گذشتہ شام جگتیال لنگم پیٹ ریلو ے اسٹیشن کو پہنچی جس میں 330مہاجر مزدور اُترے مختلف مقامات اورمنڈلس کے کونٹرس قائم کئے گئے، تاکہ سرکاری عملہ کو سہولت ہو سکے۔ جس میں جگتیال ضلع سے تعلق رکھنے والے 279ہیں۔ باقی 51افراد کا دیگر اضلاع منچریال اور نرمل اور سرسلہ سے ہے۔ تمام مہاجر مزدوروں کا ریلوے اسٹیشن پرطبی عملہ کے ذریعہ طبی جانچ اور تھرمل اسکریننگ کے بعد انکے ہاتھوں پر اسٹامپ لگاکر ہوم کورنٹائین کیلئے گھروں کو روانا کردیا گیا۔بعض افراد کو شک کی بنیاد پر جگتیال ایریا ہاسپٹل اور پولاس اگریکلچر کورنٹائین سنٹر اور JNTUانجنیرنگ کالج کورنٹائین سنٹر و آیسولیشن سنٹر کو منتقل گیا۔ شرامک ریل ممبی سے جملہ 1720مہاجر مزدوروں کیساتھ تلنگانہ ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مہاجر مزدوروں کو لیکر پہنچی جو جگتیال سے کریم نگر روانہ ہوئی، ریلوے اسٹیشن پر جگتیال کی پولیس کا بھاری بندوبس رکھاگیا۔آنے والے تمام مزدوروں کو طبی جانچ کے بعد انکے متعلقہ گاوں کو بسوں کے ذریعہ روانہ کیا گیا۔ اور گھروں پر کورائن ٹائین کرنے اور مکانوںسے باہر نہ نکلنے کی تاکید کی گئی واضح رہے جگتیال ضلع میں چند دنوں سے مہارشٹرا ممبی سے آنے والے مہاجر مزدوروں میں کورناکے مثبت کیسیوں میں مسلسلہ اضافہ ہورہا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں ممبئی سے مہاجر مزدوروں کی آمد سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ حکومت کی جانب سے ہوم کورنٹائن کے بجائے حکومت کی نگرانی میں تمام طبی سہولیات کے ساتھ کورنٹائین سنٹر رکھاجائے تو مناسب رہیگا۔ریلوے اسٹیشن پر ایڈیشنل کلکٹر بی راجیشم، آر ڈی او ڈاکٹر جی نریندر ، کے علاوہ مختلف علاقوں کے تحصلدار ،اور DM&HOسریدھر ، ایڈیشنل ایس پی دکشنا مورتی کے علاوہ DSPوینکٹ رمناکے علاوہ جگتیال اور کورٹلہ سرکل انسپکٹرس اور سب انسپکٹرانس موجود تھے۔ ضلع کلکٹر اور محکمہ پولیس کی جانب سے عوام کو ریلو اسٹیشن کے قریب نہ آنے کی ہدایت بار بار کی جارہی تھی۔