شراون سنگھ کو راشٹریہ بال پرسکار

   

Ferty9 Clinic

لدھیانہ ۔ 26 ڈسمبر (ایجنسیز) پنجاب کے سرحدی ضلع فیروزپور کے ایک چھوٹے سے گاؤں چک ترن والی سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ بچے شراون سنگھ نے وہ کام کر دکھایا جو بڑے بڑے لوگ مشکل حالات میں کرنے سے گھبرا جاتے ہیں۔آپریشن سندور کے دوران، جب پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے سبب سرحدی علاقوں میں خطرات منڈلا رہے تھے، شراون سنگھ روزانہ بھارتی فوجیوں کے لیے دودھ، چائے، لسی، پانی اور برف لے کر سرحدی چوکیوں تک پہنچتا رہا۔اس غیر معمولی بہادری اور جذبۂ خدمت کے اعتراف میں آج شراون سنگھ کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں راشٹریہ بال پرسکار سے نوازا گیا۔شراون سنگھ نے اس موقع پر کہا:’’جب آپریشن سندور شروع ہوا اور فوجی ہمارے گاؤں میں آئے تو میں نے سوچا کہ مجھے ان کی خدمت کرنی چاہیے۔