شرت کمل کی پیشقدمی، سوتیرتھا مکھرجی باہر

   

ٹوکیو: تجربہ کار ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرت کمل نے یہاں پیر کے روز ٹوکیو میٹروپالیٹن جمنیزیئم میں مردوں کے سنگلز ٹیبل ٹینس مقابلے کے دوسرے راونڈ میں پرتگال کے ٹیاگو اپولونیا کے خلاف سخت مقابلے میں2-11, 11-8, 11-5, 9-11, 11-6, 11-9 سے جیت حاصل کرکے دوسرے راونڈ میں داخلہ حاصل کیا جبکہ ہندوستان کی سوتیرتھا مکھرجی خواتین کے سنگلز مقابلے میں پرتگال کی تجربہ کار کھلاڑی فویو سے 11-3, 11-3, 11-5, 11-5 سے شکست کھا کر ٹوکیو اولمپک سے باہر ہوگئی۔ مردوں کے سنگلز میں20 ویں سیڈ یافتہ دنیا کی29 ویں نمبر کی کھلاڑی شرت کا اگلا مقابلہ موجودہ اولمپک اور عالمی چیمپئن چین کے ما لونگ سے ہوگا۔ شرت حالانکہ اس سے پہلے منیکا بترا کے ساتھ مکسڈ ڈبلز ٹینس مقابلے سے باہر ہوگئے تھے ۔ وہیں24 سالہ سوترتھی نے اس سے پہلے اولمپک ڈیبیو میں اعلیٰ مقام کی حامل سویڈن کی لنڈا برگسٹرام کو شکست دی تھی ۔ سوتیرتھا اچھی شروعات کے باوجود پرتگال کی تجربہ کار کھلاڑی فویو کے خلاف دوسرے راونڈ کے میچ میں اپنے پہلے میچ کی کاکردگی کو دوہرا نہیں سکیں۔