شرجیل عثمانی کے خلاف لکھنو میں ایف آئی آر

   

لکھنوَ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنو کے حضرت گنج پولیس تھانے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طلبہ لیڈر شرجیل عثمانی کے خلاف مبینہ اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں مختلف دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔مسٹر عثمانی پرپونے میں منعقد ایلگر پریشد کنکلیو میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے ۔ ان کے خلاف پنے کی پولیس نے بھی منگل کو ایف آئی آر درج کیا تھی۔ریاستی راجدھانی میں طلبہ لیڈر کے خلاف ایف آئی آر انوراج سنگھ کی شکایت پر درج کی گئی ہے ۔انوراج نے اپنی پولیس شکایت میں انٹرنیٹ پر موجود ایک یڈیوکا حوالہ دیتے ہوئے عثمانی پر یوگیی آتیہ ناتھ حکومت کے خلاف نفرت کو پھیلانے ،گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے ،مذہبی جذبات کو برانگیختہ کرنے اور حکومت کے خلاف سازش کا الزام لگایا ہے ۔پولیس نے شرجیل کے خلاف 10مختلف دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے۔