شرجیل کی حمایت میں نعرے 51افرادکے خلاف غداری کامقدمہ

   

ممبئی۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)مبئی میں شرجیل امام کی حمایت میں کی گئی نعرے بازی کیخلاف پولیس نے بڑی کاروائی کی ہے۔پولیس نے تقریباً51 افرادکیخلاف غداری کامقدمہ درج کیا ہے۔ ان میں ملزمین میں سماجی کارکن اروشی چوڑاوالا بھی شامل ہے۔جن کیخلاف غداری کاکیس ہے۔اس معاملے میں آزاد میدان پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ ایک فروری کوآزاد میدان میں ممبئی پرائڈ سولیڈیریٹی گیدرنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ اس پروگرام میں غداری کے الزام میں گرفتار ملزم شرجیل امام کی حمایت میں قابل اعتراض نعرے بازی کی گئی تھی۔بی جے پی قائدین نے سوالات اٹھائے تھے۔ اس پروگرام میں متعدد رہنماؤں نے متنازعہ نعروں پر سوالات اٹھائے تھے۔ مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی ٰاور بی جے پی رہنما دیویندر فڑنویس نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرکے سوال کیا تھا کہ ممبئی میں یہ کیا ہورہاہے؟۔اسی کے ساتھ ہی ، بی جے پی کے ریاستی نائب صدر کریت سومائیہ نے کہا تھا کہ اگر پولیس نے 72 گھنٹوں کے اندر ایسے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تو آزاد میدان تھانے کے باہر دھرنا دینگے۔جس کے بعد پولیس نے گزشتہ رات اس معاملہ میں 51افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔