نئی دہلی ۔ 4مئی ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے سابق جے این یو اسٹوڈنٹ اور مخالف سی اے اے جہد کار شرجیل امام کی درخواست ضمانت کو خارج کردیا ہے ۔ شرجیل قانون انسداد غیر دستوری سرگرمیاں کے سخت مخالف دہشت گردی قانون کے تحت ماخوذ کیا گیا ہے ۔ وہ اس بنیاد پر ضمانت کا خواہشمند تھا کہ تحقیقات 90یوم کی مصرحہ مدت کے اندرون مکمل نہیں کی گئی ہے ۔ شرجیل کو سی اے اے کے خلاف پُرتشدد احتجاج سے متعلق کیس میں بہار سے 28جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا ۔