نئی دہلی: پٹرولیم اور معدنیات کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے مارچ 2021 ء میں قیمتوں پر افراط زر کی شرح آٹھ برس کی بلند ترین سطح پر 7.39 فیصد پہنچ گئی ہے ۔ مرکزی حکومت کے جمعرات کو یہاں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2020 ء میں ہول سیل کی قیمت میں افراط زر 0.42 فیصد تھی۔ فروری 2021 میں افراط زر کی شرح 4.17 فیصد تھی۔ اعداد و شمار مطابق تھوک افراط زر میں مسلسل تیسرے ماہ اضافہ ہوا ہے ۔ مارچ 2021 میں افراط زر کی شرح 8 سال کے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ اس سے قبل اکتوبر 2012 میں افراط زر کی شرح 7.2 فیصد درج کی گئی تھی۔ مارچ 2021 میں خوردنی اشیا کی افراط زر کی شرح 5.28 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ فروری 2021 میں یہ اعداد و شمار 3.31 فیصد تھے ۔اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2021 میںخام تیل کی قیمت میں 73.70 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح پٹرول اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی 32.15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ معدنی اشیاء کی قیمتوں میں 10.20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ پکوان گیس۔ ایل پی جی کی قیمت میں 10.30 فیصد اور پٹرول کی قیمت میں 18.480 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 18.27 فیصد کمی آئی ہے ۔
